Sunday , October 6 2024

10 secrets of happy life

آج کی ویڈیو دیکھنے کے بعد آپ پر دس حقیقتیں کھلیں گی1 __محبت کے سب دعوے جھوٹے ہیں بس ہر ایک شخص اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کر رہا ہے 2 __کسی سے بھی اپنے راز اور مستقبل کے ارادے شیئر مت کریں کیونکہ یہاں دنیا میں کوئی کسی کا دوست نہیں ہے. ہو سکتا ہے جسے آپ دوست سمجھ رہے ہیں اس کے دل میں آپ کے لیے بہت زیادہ حسد اور کینہ ہو اور وہ آپ کے منصوبوں اور ارادوں کی تکمیل میں حائل ہو سکتا ہے اور رکاوٹ ڈال سکتا ہے ۔ اعتماد کی بارش میں اتنا بھی نہ بھیگ جائیں کہ آپ کا جسم نظر آنا شروع ہو جائے3__کسی بھی کام یا بات میں پاگل پن کی حد تک نہ جائیں۔ پاگل پن سے مراد بہت زیادہ ایک طرف ہو جانا یا بہت زیادہ اکسٹریم پوائنٹ پہ چلے جانا۔ میانہ روی بہترین رویہ ہے اچھے یا برے پہلو دونوں صورتوں میں میانہ روی اختیار کریں ہے4__آپ مانیں یا نہ مانیں لیکن یہ سچ ہے کہ جب آپ کامیابی و ترقی حاصل کر رہے ہوتے ہیں تو لوگ آپ سے جلتے ہیں آپ سے حسد کرتے ہیں۔ اسی لئے حاسدین سے بچتے رہیں اور اللہ تعالی سے ان کے شر سے پناہ مانگتے رہیں5__آپ کو اپنی زندگی کو کامیاب بنانے کی جدوجہد خود ہی کرنی پڑتی ہے اپنی جنگ خود ہی لڑنی پڑتی ہے باقی لوگ صرف تھوڑا سا سہارا دے سکتے ہیں لیکن آپ لوگوں کے سہارے بیٹھے رہیں گے تو آپ کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ تو یہ کام آپ کو ہی کرنا ہے اسی لیے اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنی پوری طاقت لگائیں۔6__جھوٹ پاکستان میں بولا جانے والا ایک اہم عنصر ہے اور جھوٹ مارکیٹ میں بکتا بھی ہے جھوٹ کی وجہ سے آپ بہت سارے مسائل کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکتے اور چیزوں کی حقیقت کو نہیں جان سکتے۔ پاکستان میں سب کسی نہ کسی حد تک جھوٹ بولتے ہیں۔7__اگر آپ سمجھتے ہیں کہ لوگ آپ کا فائدہ کرتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے کوئی کسی کا فائدہ نہیں کرتا ہاں جب کسی کو کوئی اپنا فائدہ نظر نہ آ رہا ہو یا اس کے متعلق نہ ہو تب وہ دوسرے کا فائدہ کرتا ہے۔ ایک مثال آپ نے سنی ہوگی ایک انار سو بیمار اسی طرح جب کسی ایک کام پر بہت سارے لوگوں کا مفاد ہو تو سب لوگ پہلے اپنا مفاد دیکھتے ہیں پھر دوسرے کے فائدے کی بات کرتے ہیں۔8__آج کل آپ کو سخت محنت کرنے کے ساتھ ساتھ تھوڑا سمارٹ ورک بھی کرنا پڑے گا ۔بہت زیادہ محنت کرنے کے باوجود آپ آسانی سے اپنی ضروریات پوری نہیں کر سکیں گے اسی لئے آپ کو سمارٹ ورک کرنا پڑے گا۔ سمارٹ ورک کرنے کے لیے آپ کو تھوڑا سا ذہین ہونا پڑے گا اور ذہین ہونے کے لیے آپ کو بہت سی اچھی اچھی کتابیں پڑھنی پڑے گی اور بہت اچھے لوگوں کی محفلین کرنی پڑے گی اور بہت اچھی اچھی ویڈیو دیکھنا پڑے گی جس میں ذہانت کے متعلق بتایا جاتا ہے9__پاکستانی معاشرے میں فراڈ سے بچنے کا یہ طریقہ ہے کہ فراڈیہ آپ کو اکثر لالچ دیتے ہیں کہ ہم کم پیسے میں آپ کو بہت زیادہ فائدہ دیں گے تو انسان کے دل میں جب لالچ آئے تو سمجھ لینا چاہیے کہ یہ اس کے ساتھ ہے فراڈ ہو رہا ہے کیوں کہ فراڈیوں کے پاس صرف ایک ہتھیار ہے ک آپ کو لالچ دینا اور آپ کی نفسیات کے ساتھ کھیلنا۔ جب آپ لالچ میں آ جائیں گے تو سمجھ لیں گے آپ کے ساتھ دھوکا ہونے کے دو سو فیصد چانسز ہیں10__جاہلوں بدتمیز لوگوں کے ساتھ بحث کرکے اپنا ٹائم ویسٹ نہ کریں اپنا وقت ضائع نہ کریں اور کسی طریقے سے ان کو نظر انداز کرکے اپنی منزل کی طرف بڑھ جائیں کیونکہ یہ لوگ آپ کو کامیابی سے روک سکتے ہیں۔ یہ لوگ کالی بلی جیسے ہے جو راستہ کاٹ دے تو بندہ منزل تک نہیں پہنچ سکتا

About Sohail Abbas

I am a social scientist, Master in social work and master of philosophy in sociology. I provide services in counselling, trauma management and behavior modifications. I am also a family social work. I give sessions in the mentioned above fields with reasonable fee.

Leave a Reply