زندگی کا راز یہ ہے کہ آپ اپنے موجودہ حالات سے کیسے خوشی بنتے ہیں۔ جیسے روئی سے دھاگہ بنا جاتا اور پھر چلتے چلتے خوبصورت پوشاک بنتی۔۔۔۔اس طرح فن یہ ہے کہ آپ اپنے موجودہ حالات اور جو کچھ آپ کے پاس ہے آپ اس تمام سے خوشی کیسے اخذ کرتے ہیں۔۔۔یہ ایک فن ہے جو کوئی نہیں سکھاتا بلکہ لوگ طنز کر کے آپ کو مزید دکھی کرتے ہیں اور آپ دکھی ہوتے جاتے ہیں۔۔۔یہیں سے آپ نے خود پہ قابو کرنا سیکھنا ہے۔ کوئی رد عمل دیے بغیر آپ نے ایسے لوگوں سے خود کو منقطع کرنا ہے ۔