Sunday , October 6 2024

Career counselling in urdu

پاکستان میں تعلیم سے متعلق مشاورت، رہنمائی اور منصوبہ بندی کا فقدان ہے۔ پاکستان کی 50 فیصد سے زائد آبادی روزی روٹی کے لئے معاشی سرگرمیوں میں پھنسی ہوئی ہے اور تعلیم سے متعلقہ سرگرمیوں میں ان کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے۔ دنیا میں ابھرتے ہوئے معاشی بحران اور توانائی کے مہنگے وسائل نے پاکستان کی کاروباری صورتحال کو مندہ کر دیا ہے اور بہتر روزگار کے مواقع کم ہو رہے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری سکولوں میں تعلیم سے متعلق مشاورت رہنمائی اور منصوبہ بندی کے منصوبے بہت کم ہیں جبکہ کچھ اچھے پرائیویٹ سکول رہنمائی سے متعلق بہترین خدمات پیش کر رہے ہیں۔ یہ انتہائی پریشان کن صورتحال ہے اور مستقبل میں بے روزگاری کو ہم کنٹرول نہیں کر سکتے اگر ہم نے آج سے ہی کچھ انقلابی اقدامات نہیں کیے ۔ہمارے بچوں کے ابتدائی سکولوں کے قیمتی دس سے بارہ سال متروک علم یعنی ایسا علم جس کی معاشرے میں جگہ نہیں ہے اس کو حاصل کرنے میں ضائع ہو رہے ہیں۔ ہمیں ہمارے پرائمری و ھائی سکولوں کے بنیادی ڈھانچہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے جو ابھی قریب قریب ممکن نظر نہیں آرہی ہے۔ اس لئے آپ کو اپنی مدد آپ کے تحت اپنے بچوں کو رہنمائی مشاورت اور ان کے لیے منصوبہ بندی کرنی پڑے گی تاکہ وہ مستقبل میں ایک اچھا روزگار کما سکیں اور ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے سکیں ۔اس سلسلے میں چند تجاویز دے رہا ہوں جن پر آپ عمل کر کے کے اپنے لیے مستقبل میں آسانی پیدا کر سکتے ہیں کیوں کہ پاکستان میں اب کوئی ایسی مصنوعات یا پروڈکٹ نہیں ہے سوائے کپڑے کے جو ہم دوسرے ممالک کو بیچ سکیں اور ہمارے پاس اتنا سرمایہ اور جدید مشینری بھی نہیں کہ ہم کوئی ایسی اچھی انجینرینگ یا الیکٹرونکس کی پروڈکٹ بنا کر کسی دوسرے ملک کو بیچ سکیں۔ اس لیے آج کل جو پاکستان کا ٹرینڈ چل رہا ہے اس میں سب سے بہترین ہے اٹی سروسز۔ اپنے بچوں کو پیشہ ورانہ تعلیم کی ڈگری دلوائیں۔ اپنے بچوں کو پرائمری سطح تک تعلیم دلوائیں تاکہ وہ بنیادی حساب کتاب سیکھ سکیں ۔اپنے بچوں کی تربیت کریں تاکہ وہ بنیادی اخلاقیات سیکھ سکیں جن سے معاشرے میں ان کی عزت بڑھ سکے ۔پرائمری تعلیم کے بعد آپ اپنی آمدن کا جائزہ لیں کہ آیا آپ اپنے بچے کی تعلیم پر خرچ کر سکتے ہیں یا نہیںاگر آپ اپنے بچے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں تو اس کی تعلیم جاری رکھیں اگر آپ کے پاس اپنے بچے کی تعلیم پر خرچ کرنے کے لیے سرمایہ نہیں ہے تو دوست و احباب سے مشورہ کریں اور اسے کوئی ایسا ہنر یا کام سکھانے کی کوشش کریں جس سے وہ ایک اچھی آمدن حاصل کر سکے پاکستان کی عمومی مارکیٹ میں پائے جانے والے چند کام جیسا کہبجلی سے متعلقہ کامکھانے پینے سے متعلقہ کپڑے سے متعلقہٹرانسپورٹ سے متعلقہگھریلو سامان یا ہوم اپلائنسزکریانہ سٹوروغیرہپاکستان میں انٹرنیٹ سے متعلقہ انڈسٹری دن بدن بڑھ رہی ہے۔ بہت سارے کام آن لائن شفٹ ہو رہے ہیں اس سلسلے میں آپ اپنے بچوں کو کسی سافٹ ویئر ہاؤس کسی ای ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ دلوا سکتے ہیں جس سے وہ آن لائن گھر بیٹھ کر اچھی انکم کما سکتا ہے۔ساری ڈسکشن سے یہ احساس ہوا کہ ہمارے جو روایتی کام ہیں وہ کم ہو رہے ہمیں نئے اور جدت والے ہنر سیکھنے ہونگے جن سے ہم اپنا روزگار کما سکیں۔

About Sohail Abbas

I am a social scientist, Master in social work and master of philosophy in sociology. I provide services in counselling, trauma management and behavior modifications. I am also a family social work. I give sessions in the mentioned above fields with reasonable fee.

Leave a Reply